لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، جب بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو اپوزیشن کو جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو گئی ‘ ملک کو لوٹنے والوں نے پاکستان کا مستقبل داو پر لگا دیا ہے،‘پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،مسلم لیگ (ن) لیگ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا عاصمہ جہانگیر انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔13 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، جب بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو اپوزیشن کو جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو گئی ‘ ملک کو لوٹنے والوں نے پاکستان کا مستقبل داو پر لگا دیا ہے،‘پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،مسلم لیگ (ن) لیگ میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے،بس ہماری طرف سے لحاظ کیا جا رہا ہے، شریف فیملی کا مستقبل مخدوش ہے، ن لیگ کو نئی قیادت ڈھونڈنی چاہیے‘ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف چھوڑی ہوئی نشستوں سمیت دوسری نشستیں بھی جیتے گی کیونکہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں، (ن) لیگ شفاف الیکشن لڑنے کی عادت نہیں اس لیے ان کے ہاتھ پاوں پھولے ہوئے ہیں،وہ ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں عاصمہ جہانگیر انٹرنیشنل کانفرنس2018سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک اس وقت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت جارہا ہے،کرپشن کیخلاف تیزی سے کام جاری ہے، 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل کر کے دکھائیں گے ،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس وقت تاثر دیا جا رہا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے، جب پرویز مشرف نے اقتدار چھوڑا تو اس وقت ملک پر چھ ہزار کروڑ روپے قرض تھا لیکن اگلے جمہوری پانچ سالوں میں یہی قرضہ 13 ہزار کروڑ تک پہنچ گیا اور پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت اسے 28 ہزار کروڑ تک لے گئی اس وقت تو انہیں جمہوریت خطرے میں نظر نہ آئی لیکن جب ہم کہتے ہیں کہ سسکتے ہوئے مریضوں کا بھی وسائل پر اتنا ہی حق ہے جتنا ان لوگوں کا تو پھر انہیں جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔








