وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں 2008ءکے بعد تعینات ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے بورڈ کا قیام

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ہدایت کے تحت پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان میں 2008ءکے بعد تعینات ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ ڈگریوں کی تصدیق کا کام سرانجام دے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈگریوں …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ہدایت کے تحت پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان میں 2008ءکے بعد تعینات ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ ڈگریوں کی تصدیق کا کام سرانجام دے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا، اس عمل میں ایچ ای سی کا نمائندہ بھی بطور معاون شریک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کا آغاز سینیئر افسران سے کیا جائے گا اور جونئیر افسران سمیت تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی جن افسران و ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گا، وہ اپنی وصول شدہ تنخواہیں واپس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو ملازمت پر رکھنے والوں کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔