اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ تمام سیاسی جماعتوں سے تھا، حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی، 35 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سے 17 نشستیں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں نے جیتی ہیں جو حوصلہ افزا ہے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ تمام سیاسی جماعتوں سے تھا، حکومت نے ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کی، 35 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سے 17 نشستیں پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں نے جیتی ہیں جو حوصلہ افزا ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) سے نہیں تھا بلکہ تمام سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی کے خلاف متحد تھیں، اگر تمام سیاسی جماعتوں کی مل کر بھی مجموعی کارکردگی اتنی بری رہتی ہے تو پھر پی ٹی آئی کے لیے نتائج غیر حوصلہ افزا نہیں، ضمنی انتخابات میں نتائج سے مایوس نہیں، پاکستان کے طول و عرض میں خیبر سے کراچی تک ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی علامت ہے جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں جو ایک بہترین لیڈر ہیں۔








