اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بے پناہ عزت و احترام کرتا ہے، دونوں ممالک کا بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف رہا ہے اور انہوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔








