اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر ژاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آئندہ دورہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی چین کے سفیر ژاﺅ جنگ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے سفیر ژاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا آئندہ دورہ چین پاکستان اور چین کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، سماجی و اقتصادی ترقی، دفاع اور ثقافتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور تاریخی خوشگوار تعلقات سرکاری اور عوامی سطح پر موجود ہیں۔








