وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی یو اے کی کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مستحکم باہمی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لئے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں کام کر رہے ہیں اور اس کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے،ہم مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں۔