اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کے ذریعے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی ہے، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی بدنامی کے لئے سوشل میڈیا پر جھوٹے ویڈیو کلپس پھیلائے جا رہے ہیں، عوام ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کے ذریعے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی ہے، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی بدنامی کے لئے سوشل میڈیا پر جھوٹے ویڈیو کلپس پھیلائے جا رہے ہیں، عوام ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد کسی غریب، محنت کشن، مزدور کو نقصان پہنچانا نہیں، حکومت نے صرف قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انسداد تجاوزات آپریشن کی بدنامی کے لئے جھوٹے ویڈیو کلپس پھیلائے جا رہے ہیں، عوام ان جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔








