وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضیاءالحق کی کوکھ سے جنم لیا‘ 1981ءسے 1985ءتک انہوں نے اسی سیاسی فلسفے کو آ گے بڑھایا جو سیاسی فلسفہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے شروع ہوا تھا‘ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر کے خلاف مقدمات سے …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضیاءالحق کی کوکھ سے جنم لیا‘ 1981ءسے 1985ءتک انہوں نے اسی سیاسی فلسفے کو آ گے بڑھایا جو سیاسی فلسفہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے شروع ہوا تھا‘ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر کے خلاف مقدمات سے پی ٹی آئی کی حکومت کا کوئی تعلق ہے‘ 1999ءمیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو کوئی بھی ضلع ایسا نہیں تھا جس میں سیاسی کارکنوں پر پرچے نہ کاٹے گئے ہوں‘ جب وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہم نے چور اور ڈاکو پکڑنے ہیں تو اپوزیشن کے ہمارے بعض دوست بھی پریشان ہوتے ہیں‘ اپوزیشن کی طرف سے احتساب کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے اور نیب قوانین میں بہتری اور تبدیلی لانے کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، سعودی عرب ‘ ترکی ‘ چین اور ایران سے ہمارے تعلقات خراب نہیں ہوں گے، ہمارے تعلقات مضبوط تر ہیں اور مضبوط ترین ہو رہے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے جو باتیں اس ایوان میں کی ہیں اس کا پس منظر جاننا ضروری ہے۔