اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ وفاقی وزیر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کو قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے مقدمات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جو ملک میں آزادانہ کام کر رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ حیرانگی کی بات ہے کہ ایک وینڈر اور دوکاندار کے اکاﺅنٹس میں اربوں روپے موجود ہیں۔ شہباز شریف اور خورشید شاہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں پر دونوں رہنماﺅں کا پریشان ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔








