وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں، اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی دولت لوٹنے والے کی سیاسی پناہ کی درخواست …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں، اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے۔ جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی دولت لوٹنے والے کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کےلئے امتحان ہے، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کے خلاف عالمی برادری ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اور ادارے قانون اور انصاف کے تقاضے پوری ذمہ داری اور غیر جانبداری سے انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا کریں، قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو مطلوب ملزمان کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔