وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے کرپٹ عناصر کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑے گی ، احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا ،کسی بھی ملک سے بات چیت میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا، شریف خاندان کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے، مجھے …

اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والے کرپٹ عناصر کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑے گی ، احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا ،کسی بھی ملک سے بات چیت میں ملکی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا، شریف خاندان کی مقبولیت تیزی سے کم ہو رہی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ شریف خاندان سیاست میں مزید چل سکے، سی پیک منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ہم چاہتے ہیں باقی ممالک بھی اس منصوبے کے انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کا ایجنڈا ہی کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہے کیونکہ پی ٹی آئی کو ووٹ ہی کرپٹ عناصر کے احتساب پر پڑا اور اگر ہم ان کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کرتے تو ہمارا ووٹر ہم سے بہت مایوس ہو گا جو ہم کبھی نہیں چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور ہم ان عوامی توقعات پر پورا اترنے کی پوری پوری کوشش کر رہے ہیں، اگر ہم عوامی توقعات پر پورا نہ اترے تو آئندہ مشکلات ہو سکتی ہیں۔