اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس میں پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے،پاکستان سٹیزن پورٹل کے قیام کا مقصد پاکستانی عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے، پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم عمران خان تک پہنچا سکیں گے، پاکستان سٹیزن پورٹل میں 3 لاکھ 82 ہزار …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس میں پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے،پاکستان سٹیزن پورٹل کے قیام کا مقصد پاکستانی عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے، پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم عمران خان تک پہنچا سکیں گے، پاکستان سٹیزن پورٹل میں 3 لاکھ 82 ہزار شکایات فی منٹ کے حساب سے درج کرائی جا سکتی ہیں، اداروں کے حوالے سے ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اتوار کو ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے قیام کا مقصد پاکسانی عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا روزانہ پبلک آفس ہولڈرز کے ساتھ واسظہ پڑتا ہے لیکن جو پبلک آفس ہولڈرز عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ نہیں کرتے یا ان کی بات نہیں سنتے تو لوگ ان کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں جو براہ راست وزیراعظم عمران خان تک پہنچیں گی اور لوگوں کی ان شکایات کے فوری ازالے کے لیے فوری احکامات بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کے خلاف بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔









