وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اپنی طرف سے استعمال کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات دینے میں ہچکچا رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو ترقیاتی پراجیکٹس …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اپنی طرف سے استعمال کیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات دینے میں ہچکچا رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے تھے تاہم وہ اپنے ادوار حکومت میں خرچ کئے گئے ان فنڈز کی تفصیلات دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ انہوں نے پی پی اور پی ایم ایل (ن) کی طرف سے خطیر فنڈز کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 8 کھرب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہیں کرسکی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ ا دوارحکومت میں جو 112 کھرب روپے استعمال کئے گئے وہ اس کی تفصیلات جاری کرنے سے ہچکچا رہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ دونوں پارٹی رہنما اب موجودہ حکومت سے اپنے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید فنڈز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگر یہ فنڈز مناسب طور پر استعمال کئے جاتے تو صوبہ کے کئی اضلاع ترقی یافتہ ہوتے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے سندھ میں کوئی قابل ذکر ترقی نہیں ہوئی اسی طرح پنجاب میں جہاں شہباز شریف صوبے کے کسٹوڈین تھے میں عوامی فلاحی ترقی نہیں نظر آتی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کراچی میں مقامی حکومت کا جو نظام متعارف کروایا اس میں اچھی پیش رفت ہو ئی ۔آئینی ترمیم کے بارے میں سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ 18و یں ترمیم کا دورباہ جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کے بارے میں جنہوں نے بحث کا آغاز کیا ہے انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اس قسم کی فضول بحث اور حربوں سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف کرپشن مقدمات نمٹانے والے اداروں اور عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں ہے تاہم اس کے کچھ نکات پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام شروع کیا جس کے تحت بلوچستان اور وفاقی درالحکومت میں بے گھروں کے لئے ہزاروں گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کا بھرپور عزم کر رکھا ہے۔

Leave a Reply