وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا انصاف ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کے املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے ، اعلی عدلیہ کے ججز ، پاک فوج اور حکومت کے خلاف تقاریر کی گئی ہے ، حکومت اس کو نظرانداز نہیں کرے گی، دھرنوں اور مظاہروں کے دوران جن لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے ان کا ازالہ ہونا چاہئے، تحریک انصاف …

کراچی۔ 4 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کے املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے ، اعلی عدلیہ کے ججز ، پاک فوج اور حکومت کے خلاف تقاریر کی گئی ہے ، حکومت اس کو نظرانداز نہیں کرے گی، دھرنوں اور مظاہروں کے دوران جن لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے ان کا ازالہ ہونا چاہئے، تحریک انصاف کی حکومت کو احتساب کے لیے مینڈیٹ ملا ہے ، احتساب پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، نام لئے بغیر جب کہا جائے کہ چوروںاور ڈاکوں کو جیلوں میں ڈالیں گے تو کچھ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں،عوام وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں ،خیبر پختونخوا کی طرح اب سندھ میں بھی منفی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا، کراچی کے عوام کو پانی کے بڑے مسئلے کا سامنا ہے ، وفاقی حکومت اس مسئلہ کے حل کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار اتوار کو انہوں نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فواد نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کا اسٹرٹیجک معاہد ہوا ہے جو بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہ خوش آئند بات ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور قابل بھروسہ دوست ہے ، چین کے اسپیس پروگرام میں پہلا پاکستانی خلاباز 2022 میں خلاءمیں بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حالیہ دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں لوگوں نے مختلف مقامات پر سڑکیں بند کی ہوئیں تھی ، اس حوالے سے حکومت کے پاس دوآپشن تھے یا ان مظاہرین سے مذاکرات کرتے یا ان کے خلاف ریاست طاقت کا استعمال کرتی جس سے نقصان کا اندیشہ تھا اور اس کے بعد لوگ حکومت پر تنقید کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طاقت کے استعمال کے بغیر شہروں کو کھولاہے لیکن یہ حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین قران و سنت کے تابع ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ ریاست اس رویے کو معاف کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی کمزروی کا تاثر دیا جارہا ہے ، حکومت ایسے اقدامات کرے گی جس سے یہ تاثر ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمت عملی کے تحت اس مسئلہ کو حل کیا گیا ہے اور جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کو ہم نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دھرنوں اور مظاہروں کے دوران جن لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچاہے ان کا ازالہ ہونا چاہئے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی کیونکہ ہمیں مینڈٹ احتساب کا ملاہے۔

مزید خبریں