اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کے جان نثار اور وفادار ساتھی تھے، وہ انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت تھے، ان کی وفات کو آج ایک برس بیت چکا ہے لیکن پارٹی میں ان کی کمی اب بھی محسوس …
وفاقی وزیر اطلاعات کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک کو خراج عقیدت ، پارٹی کے جانثار اور وفادار ساتھی تھے، مریم اورنگزیب کا ٹویٹ
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کے جان نثار اور وفادار ساتھی تھے، وہ انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت تھے،
ان کی وفات کو آج ایک برس بیت چکا ہے لیکن پارٹی میں ان کی کمی اب بھی محسوس کی جا رہی ہے۔
منگل کو پرویز ملک مرحوم کی برسی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے









