وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کی پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔وفاقی وزیر نے صدر کے عہدے کے لیے عمران وسیم، جنرل سیکرٹری کے لیے امانت رضا گشکوری، نائب صدر کے لیے ابرار استوری، سیکرٹری خزانہ کے لیے عابد نثار، سیکرٹری اطلاعات کے لیے سحرش خان جبکہ ایگزیکٹو باڈی …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔وفاقی وزیر نے صدر کے عہدے کے لیے عمران وسیم، جنرل سیکرٹری کے لیے امانت رضا گشکوری، نائب صدر کے لیے ابرار استوری، سیکرٹری خزانہ کے لیے عابد نثار، سیکرٹری اطلاعات کے لیے سحرش خان جبکہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کے طور پر زاہد شریف، رئوف بزمی اور سبین شہباز کو منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن عدالتی رپورٹنگ میں پیشہ ورانہ معیار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کی آزادی، تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔