وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی سے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش اورمقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرانے کی سازش کر رہا ہے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت واقعات …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی سے مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش اورمقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرانے کی سازش کر رہا ہے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی تعداد بڑھانے سے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتا ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حق خودارادیت کا مقابلہ فوج بڑھانے سے نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ نے بار ہا ثابت کیا ہے کہ جذبے کو عددی تعداد سے شکست نہیں دی جا سکتی،دس ہزار فوج بڑھانی ہو یا دس لاکھ ، بھارت کو آخر کار کشمیریوں کے جذبہ حریت کے سامنے سر جھکانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے کی بجائے حالات کو مزید خراب کر رہاہے۔ علی امین گنڈاپور نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے ۔