اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وشمالی علاقہ جات علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کی پیشکش کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، ملک میں گھیراﺅ، جلاﺅکی مذمت کرتے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا …
وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات علی امین گنڈا پور کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وشمالی علاقہ جات علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کی پیشکش کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، ملک میں گھیراﺅ، جلاﺅکی مذمت کرتے ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ شہریوں کی گاڑیوں کو جلانا اور املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں ۔ حکومت نے مسئلہ کے پر امن حل کے لئے مذاکرات کی پیشکش کی ہے اس کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ حکومت عدلیہ کے فصلوں پر من و عن عمل درآمد کررہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک بھر میں جلاﺅ، گھاﺅ کی مذمت کرتے ہیں۔ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تشدد کاراستہ اختیار کر نے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔








