اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق تفصیلاً گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان روشن خورشید بروچا سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سے متعلق تفصیلاً گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معصوم کشمیریوں پر ظلم وتشد دکے تمام ریکارڈ توڑ رہا ہے اور ایک مذموم اور منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوج پیلٹ گن کے استعمال سے معصوم کشمیری بچوں کی آنکھوں کو چھلنی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا ایک ایک فرد عزم اور ہمت کا علمبردار ہے اور بھارت اپنے 70 سالہ اوچھے ہتھکنڈوں اورپرُتشدد کارروائیوںکے باوجود حق خودارادیت کےلئے کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا۔ ملاقات میں حریت کانفرنس کے وفد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی پرُتشدد کارروائیوں کی تفیصلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی اور غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر میں بسانے کے ذریعے کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی ناپاک کوششیں کر رہا ہے۔








