اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے تمام فورمز پر بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور کی فرانسیسی خبر رساں ادارے کے نمائندے سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے تمام فورمز پر بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایک فرانسیسی خبر رساں ادارے کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی اشتعال انگیزی اور جارحیت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 95 ہزار سے زائد افراد کو شہید کر چکا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری بھارتی فوج کا ایک انتہائی بدنما ہتھکنڈا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ہزاروں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو درجنوں کالے قوانین کی مد میں گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کرنا بھی معمول کی کارروائی بن چکی ہے اور بھارتی قابض افواج روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ایک بڑا انسانی المیہ بن چکا ہے جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ آزادکشمیر میں بھی بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والے کشمیریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی صورت میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری دہائیوں سے بھارتی ظلم و تشدد کا سامنا کررہے ہیں اور جب بھی بھارتی الیکشن قریب آتے ہیں تو انتہا پسند بھارتی رہنما الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں اور مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل کر بھارتی نام نہاد جمہوریت کی پیاس بجھاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے اور مسئلہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ سے مسلسل انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ا نسانی حقوق سے متعلق گزشتہ سال اقوام متحدہ کے آفس آف ہیومن رائٹس کمشنر کی رپورٹ نے بھارتی مظالم کوبھرپور انداز سے بے نقاب کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس رپورٹ کی روشنی میں ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کا فوری نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے اور بھارتی مظالم کی تحقیقات کےلئے انکوائری کمیشن مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطہ میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھے گا اور ساتھ ہی اپنے بھرپور دفاع کا حق بھی محفوظ رکھتے ہوئے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا متحرک کردار ادا کرے تاکہ خطہ میں پائیدار امن کی ٹھوس بنیاد رکھی جا سکے۔ اس موقع پر ساﺅتھ ایشیئن سٹرٹیجک سٹیبلیٹی انسٹیٹوٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ماریہ سلطان نے مسئلہ کشمیر کی بین الاقوامی حیثیت اور بین الاقوامی سیکورٹی کے حوالہ سے اس مسئلہ کی اہمیت سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔








