وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں۔ منگل کو اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے اپنی …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کریں۔ منگل کو اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے اپنی رپورٹس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت پرعالمی دباو¿ میں اضافہ اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ایک بڑ ا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، بھارت کے تمام ادارے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنٹس بن چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی تمام اقلیتں ہندو انتہا پسندوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دی گئی ہیں جبکہ بھارت میں نام نہاد سیکولرازم بھی دفن ہو چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انتہا پسند بھارت اقلیتوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو گا، اس لئے عالمی برادری کو خطے میں اس خطر ناک صور ت حال کا بروقت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے قتل عام کے حوالے سے ایک المناک مثال بن چکا ہے۔ عالمی برادری کو انسانیت کے لیے اپنے معاشی و سیاسی مفادات ترک کرنے ہوں گے، عالمی برادری آج کے دن یہ عزم کرے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے گی۔

مزید خبریں