اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اور آج کا دن ہمیںاس امر کی یاد دلاتا ہے کہ عظیم قومیں اپنے مقصد اور نصب العین کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتیں ۔ یوم پاکستان کے حوالے …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا یوم پاکستان پرپیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اور آج کا دن ہمیںاس امر کی یاد دلاتا ہے کہ عظیم قومیں اپنے مقصد اور نصب العین کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتیں ۔ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میںانہوں نے کہا کہ آج کا دن مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے کہ جنہوں نے اپنے وژن ، فہم و فراست کے ذریعے وہ کر دکھایا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد پاکستان منظور ہونے کے محض سات سال کے قلیل عرصے میں پاکستان کا حصول صرف اور صرف قائداعظم کی بے لوث قیادت اور مسلمان قوم کے عظیم ہمت و استقامت کے باعث ممکن ہوا، انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا تصور دیا تھا لیکن ہم پاکستان کو قائداعظم کے تصور کے مطابق عظیم ملک بنانے میں ناکام رہے، انہوں نے کہا آج پاکستان کے قیام کے ستر سال کے بعد پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایسی بے لوث قیادت میسر آئی ہے جس کا واحد نصب العین پاکستان کو قائداعظم کے تصور کے مطابق عظیم اسلامی فلاحی ملک بنانا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ تقریبا دو سال کے ملکی و بین الاقوامی حالات و و اقعات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے عمران خان نے جس قائدانہ صلا حیت اورطرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ عمران خان کی قیادت ہی پاکستان کی حقیقی ترقی کی ضامن ہے ، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو کورونا وائرس کی صورت میں ایک عالمی وبا کا سامنا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ایک قوم کی مانند اسی نظم و ضبط، عزم وہمت اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہو گا جس کا سبق ہمیںقائداعظم محمد علی جناح نے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور اس ضمن میں تما م تر انتظامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو ایک نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور حکومت پاکستان اور ورلڈ ہیلتھ آرگینازیشن کی گائیڈلاینز پر سختی سے عمل در آمد کر نا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت جس طرح پاکستان کو عالمی سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور جس طرح ملک کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابو پایا گیاہے اسی طرح حکومت عوام کے بھرپور تعاون سے اس چیلنج پر بھی قابو پا لے گی ، یوم پاکستان کے موقع پرمقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کو حق خودارادیت کے حصول کی پرعزم جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ پوری کشمیر ی عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنے آباو اجداد کی طرح مثالی عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کر رہی ہے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بھارتی قابل مذمت اقدامات اور شہریت بل نے بھارتی نام نہاد سیکولیرزم کو بے نقاب کر دیا ہے اور وہ لوگ جو کل تک دو قومی نظریے کوجھٹلاتے تھے آج وہ بھی اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ بھارت درحقیقت ایک انتہا پسند ہندو فاشسٹ ملک ہے جہاں اقلیتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور انہیں مسلسل تعصب اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،علی امین گنڈاپور نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ بھارتی انتہا پسند اقدامات کی مزمت کرنے سے آگے بڑھ کر بھارت کے انتہا پسند رویے کے خلاف اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو ممکن بنایا جا سکے۔








