اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں حالات کا فوری جائزہ لے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکا مقبوضہ خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں حالات کا فوری جائزہ لے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ، انتہا پسند بھارتی حکومت کورونا وائرس کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی سے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت غیرجانبدار انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا کی مقبوضہ کشمیر میں رسائی ممکن بنائے، بھارت کشمیری قیدیوں کو فوری رہا کرے، کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول سے ہی جنوبی ایشیاءمیں دیرپا امن ممکن ہے۔








