وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوتے کہا ہے کہ بھارت اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو کم نہیں کر سکتا۔ اتوار کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوتے کہا ہے کہ بھارت اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو کم نہیں کر سکتا۔ اتوار کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ایل او سی پر نہتے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ان کو ڈرایا دھمکایا جا سکے لیکن پچھلے ستر سال نے ثابت کیا ہے کہ تمام تر بھارتی جارحیت کے باوجود بہادر کمیشیر عوام بھارتی جارحیت کے سامنے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے اس حوصلے اور عزم پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر اور مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں نے ہمیشہ مثالی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے اور بھارت کی تمام چالوں کو ناکام بنایا ہے۔