اسلام آباد ۔20دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسلیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی ہیں‘ 2016ءمیں شروع ہونے والی تحریک پہلے سے زیادہ طاقتور ہے‘ کشمیریوں کی پانچویں نسل آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے‘ وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے۔ وہ منگل کو یہاں کشمیر ہاﺅس …
وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا کشمیر ہاﺅس میں پوسٹ کارڈ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔20دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسلیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی ہیں‘ 2016ءمیں شروع ہونے والی تحریک پہلے سے زیادہ طاقتور ہے‘ کشمیریوں کی پانچویں نسل آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے‘ وزیراعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے۔ وہ منگل کو یہاں کشمیر ہاﺅس میں پوسٹ کارڈ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر امور کشمیر نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر باڑ لگائی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے شہید ہونے والوں کے جنازے میں لاکھوں کشمیری شرکت کر رہے ہیں، اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر دہرا معیار اپنا رکھا ہے، مشرقی تیمور کے حوالے سے اس کا معیار اور جبکہ کشمیریوں کے حوالے سے اور ہے، میڈیا اور سوشل میڈیا نے کشمیریوں کی تحریک کو اجاگر کیا ہے۔ کشمیریوں کا جرم بتایا جائے کہ انہیں کس جرم کی پاداش میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔








