اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست یا ملک میں ترقی کے سفر کو مستحکم بنانے کےلئے ضروری ہے کہ اس ملک یا ریاست کا ٹیکس کا نظام فعال طریقے سے اپنا کردار ادا کرے۔ وہ بدھ کو یہاں آزاد جموں و کشمیر میں ٹیکس محصولات کے حوالہ سے آزاد …
وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا آزاد جموں و کشمیر میں ٹیکس محصولات کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست یا ملک میں ترقی کے سفر کو مستحکم بنانے کےلئے ضروری ہے کہ اس ملک یا ریاست کا ٹیکس کا نظام فعال طریقے سے اپنا کردار ادا کرے۔ وہ بدھ کو یہاں آزاد جموں و کشمیر میں ٹیکس محصولات کے حوالہ سے آزاد کشمیر ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری اے جے کے کونسل شیر عالم محسود اور کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ان لینڈ ریونیو اے جے کے، کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ان لینڈ ریونیو کے حکام نے وفاقی وزیر کو رواں مالی سال کے ٹیکس احداف کے بارے میں بریفینگ دی۔اس موقع پر حکام نے بتایا کہ مالیاتی سال2016/17ءکےلئے ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ارب 15 کروڑ روپے رکھا گیا تھا جس میںسے تقریباً 60.22 فیصد کا ٹارگٹ اپریل کے ماہ تک حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ 40 فیصد آئندہ دوماہ کے دوران حاصل کر لیا جائے گا۔








