اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سے آزاد جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفد میں مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکرٹری …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے آزاد جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام سے آزاد جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ میں ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق وفد میں مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق ، سیکرٹری اطلاعات افتخار گیلانی اور سردار فرحان موجود تھے۔
ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی جماعتی خدمات کو سراہا اور تنظیمی سطح پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی امنگوں کے مطابق مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔








