پشاور۔ 26 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے مرحومہ کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 26 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے مرحومہ کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








