وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کوز پاؤ برائم میں بچوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس

پشاور۔ 22 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع شانگلہ کے علاقے مخوزی،کوز پاؤ برائم میں بچوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انجینئر امیر مقام نے واقعے میں ایک کمسن بچے کے …

پشاور۔ 22 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع شانگلہ کے علاقے مخوزی،کوز پاؤ برائم میں بچوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انجینئر امیر مقام نے واقعے میں ایک کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلخراش سانحہ ہے جس نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر دو بچوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انجینئر امیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کی جائیں گی اور غفلت برتنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا۔ انہوں نے واپڈا حکام کو تاکید کی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔