وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کی رات اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے لئے یہ خوشی کا موقع ہے۔انہوں نے مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہاکہ کرسمس تقریبات میں کووڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر اپنے اور دوسروں کے تحفظ کو یقینی …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کی رات اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے لئے یہ خوشی کا موقع ہے۔انہوں نے مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نےکہاکہ کرسمس تقریبات میں کووڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر اپنے اور دوسروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔