اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، وزارت ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشیاءریجن کے زیراہتمام ویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا …
وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینارسے خطاب
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، وزارت ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشیاءریجن کے زیراہتمام ویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق میں نہ صرف موجود قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ جہاں ضرورت ہے نئے قوانین بھی بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پر سختی سے عمل کر رہے ہیں اور وزارت بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو ان قوانین کے بارے آگاہی فراہم کی جا سکے جس کے لئے وقتاً فوقتاً وزارت کی طرف سے آگاہی مہم شروع کی جاتی ہے۔









