اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید موبائل سروس جی فائیو کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 2020ءتک دنیا کے ساتھ ہم اسی ٹیکنالوجی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ سی پیک کے لئے آئی ٹی …
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی کا ڈیجیٹل پالیسی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جدید موبائل سروس جی فائیو کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 2020ءتک دنیا کے ساتھ ہم اسی ٹیکنالوجی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ سی پیک کے لئے آئی ٹی ٹیلی کام ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ڈیجیٹل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جیز کے زیر اہتمام ڈیجیٹل پالیسی کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت کو اب سیکٹرل ویلیو چین کے ذریعہ ڈیجیٹل سروسز پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ حکومت کے معاون انتظامی ماحول کو تخلیق کرنے کی حمایت کرنی ہوگی۔








