وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال

کوئٹہ۔ 15جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیر کو بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز(بیوٹمز) کوئٹہ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کرکے سینٹر میں نوجوانوں اورٹریننگ حاصل کرکے کاروبار کے نئے مواقعوں کے متلاشی افراد سے ملاقات کی،اگنائٹ کے سی ای او یوسف حسین ،پرووائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ ڈاکٹر فیصل کاکڑ،ڈائریکٹر این آئی سی کوئٹہ محمد شاہ …

کوئٹہ۔ 15جولائی(اے پی پی) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پیر کو بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز(بیوٹمز) کوئٹہ میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کرکے سینٹر میں نوجوانوں اورٹریننگ حاصل کرکے کاروبار کے نئے مواقعوں کے متلاشی افراد سے ملاقات کی،اگنائٹ کے سی ای او یوسف حسین ،پرووائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ ڈاکٹر فیصل کاکڑ،ڈائریکٹر این آئی سی کوئٹہ محمد شاہ خان ،جاوید ظفر سرابرہ این آئی سی پروگرام ،فیصل شیر جان ڈائریکٹر این آئی سی لاہور اور اگنائٹ کے مینجر کمیونیکشن ندیم مدثر اور وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیوکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے نئے مواقع،تعلیمی قابلیت اور استعداد بڑھانے میں کامیابی ہوگی،کوئٹہ میں عالمی معیار کے انکیوبیشن سینٹرز کو قائم کرنے پر اگنائٹ کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے اور اس ضمن میں بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ اورلمز یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ کے درمیان نوجوانوں کے لیے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ تعاون فراہم کرنے کے لیے اشتراک اور باہمی تعاون سے تعلیمی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع ملیں گے

Leave a Reply