اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال علمی، ادبی اور ثقافتی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، عرفان صدیقی علم و ادب کے روشن چراغ اور قومی فکری ورثے کے امین تھے، عرفان صدیقی نے ہمیشہ …
وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال علمی، ادبی اور ثقافتی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، عرفان صدیقی علم و ادب کے روشن چراغ اور قومی فکری ورثے کے امین تھے، عرفان صدیقی نے ہمیشہ تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کے چیلنج میں عرفان صدیقی کی قیمتی رہنمائی اور مدد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، عرفان صدیقی نے قومی ثقافتی اداروں کے استحکام اور فروغ میں عملی کردار ادا کیا، وزارتِ ثقافت عرفان صدیقی کی رہنمائی سے مستفید رہی، اُن کی بصیرت ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی نے ادب کو قومی تشخص کا حصہ بنایا، اُن کی تحریریں نئی نسل کے لیے سرمایۂ افتخار ہیں، اُن کی ادبی خدمات اردو نثر، کالم نگاری اور فکری مکالمے کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی، عرفان صدیقی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔








