اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے یہاں امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر کو امریکی سفارتخانے میں سولر پینلز سمیت توانائی کی فراہمی کے حوالے سے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا۔ اویس لغاری نے پانی کی بچت اور بجلی کی …
وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کا امریکی سفارتخانے کا دورہ ،امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خیر مقدم کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے یہاں امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر کو امریکی سفارتخانے میں سولر پینلز سمیت توانائی کی فراہمی کے حوالے سے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا۔ اویس لغاری نے پانی کی بچت اور بجلی کی فراہمی کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کو سراہا اور امریکی سفیر سے کہا کہ وہ اس حوالے سے پاکستان کے طلباءاور شہروں کی منصوبہ بندی کرنے والے ماہرین کو بھی آگاہ کریں۔








