اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ بلدیاتی انتخابات کی بری طرح ناکامی اس امر کا ثبوت ہے کہ غیور کشمیری عوام کسی صورت میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا تسلط قبول کرنے کے لیے تیا رنہیں ہیں ، بھارت پچھلے ستر سال میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے …
وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ بلدیاتی انتخابات کی بری طرح ناکامی اس امر کا ثبوت ہے کہ غیور کشمیری عوام کسی صورت میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا تسلط قبول کرنے کے لیے تیا رنہیں ہیں ، بھارت پچھلے ستر سال میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو دبانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کر چکا ہے ، اربوں روپے کے جھانسے سے لے کر بدترین تشدد، پیلٹ گن کے استعمال جیسے انسانیت سوز مظالم، بہادر کشمیری عوام کے آزادی اور بھارتی ناجائز تسلط سے نجات کے جذبے کو ماند نہیں کر سکے، وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے ایک متحرک پالیسی اپنا رہی ہے ، تمام فورمز پر کشمیریوں کے حقوق کی ترجمانی کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بھرپور انداز میں کی جائے گی۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی آج کی نوجوان نسل کا آزادی کے لیے عزم اپنے آباو اجداد سے اوربھی زیادہ پختہ نظر آتا ہے، برہان مظفر وانی اور ڈاکڑ منان وانی جیسے پڑھے لکھے نوجوانوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے اپنی جانوں کا نذرانہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے نزدیک مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور بھارتی تسلط سے چٹھکارے کے علاوہ کوئی مقصدعظیم نہیں ہے۔








