وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سانگلہ ہل اُن کا آبائی شہر اور گھر ہے اور سانگلہ ہل سے باہر کسی اور حلقے سے الیکشن لڑنے کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں،گزشتہ چند دنوں سے کچھ مفاد پسند عناصر اُن کے خلاف عوام میں غلط خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سانگلہ ہل اُن کا آبائی شہر اور گھر ہے اور سانگلہ ہل سے باہر کسی اور حلقے سے الیکشن لڑنے کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں،گزشتہ چند دنوں سے کچھ مفاد پسند عناصر اُن کے خلاف عوام میں غلط خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں کہ وہ اپنے آبائی حلقے این اے 135 اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 117 کی بجائے این اے 122 سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ این اے 122 سے الیکشن لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان خبروں کا مقصد محض سانگلہ ہل اور حلقہ این اے 117 کے عوام کو کنفیوژ کر کے مسلم لیگ (ن) کو کمزور کرنا اور اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔