اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)پی پی آئی بی کا 115واں اجلاس آج وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ نے 660کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مالیاتی امور مکمل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دی۔ بورڈ نے سی پیک کے دیگر دو کوئلے کے منصوبوں جس میں 330میگا واٹ انرجی اور …
وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری کی زیر صدارت پی پی آئی بی کا 115واں اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)پی پی آئی بی کا 115واں اجلاس آج وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ نے 660کے وی ایچ وی ڈی سی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کے مالیاتی امور مکمل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دی۔ بورڈ نے سی پیک کے دیگر دو کوئلے کے منصوبوں جس میں 330میگا واٹ انرجی اور 330میا واٹ کے تھل نووا منصوبوں کے مالیاتی امور مکمل کرنے کےلئے بھی ڈیڈ لائن میں توسیع کی منظوری دی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے تا کہ ان کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان اور نئی انرجی پالیسی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس سے مستقبل کی بجلی کی ضرورت اور بجلی گھروں کی توسیع کے متعلق مکمل معلومات حاصل ہو جائیں گی۔








