اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بھی اپنا شہر صاف کرنے کےلئے پرعزم ہیں، انشاءاللہ بہت جلد کراچی کو گندگی سے پاک کر دیں گے، ایک دفعہ پھر سے کراچی کو ایک شاندار اور صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت کلین کراچی مہم کے …
وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی کا کلین کراچی مہم کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بھی اپنا شہر صاف کرنے کےلئے پرعزم ہیں، انشاءاللہ بہت جلد کراچی کو گندگی سے پاک کر دیں گے، ایک دفعہ پھر سے کراچی کو ایک شاندار اور صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت کلین کراچی مہم کے اہم اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور میئر کراچی وسیم اختر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے اراکین صوبائی اسمبلی اور ایف ڈبلیو او کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ملک کے اہم سرکاری و نجی اداروں سمیت اہم شخصیات کی جانب سے بھی مہم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری بھی اپنا شہر صاف کرنے کےلئے پر عزم ہیں، انشاءاللہ بہت جلد کراچی کو گندگی سے پاک کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام برساتی نالے صاف کرکے دکھائیں گے اور ایک دفعہ پھر سے کراچی کو ایک شاندار اور صاف ستھرا شہر بنائیں گے۔









