وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا بیان

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے فوج کے لئے مذاکرات سے پہلے منتخب حکومت کو ہٹانے کی شرط سے ووٹ کو عزت دو کا ڈھکوسلہ ہوا میں اڑ گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بیان آئین و جمہوریت کے وفاداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے فوج کے لئے مذاکرات سے پہلے منتخب حکومت کو ہٹانے کی شرط سے ووٹ کو عزت دو کا ڈھکوسلہ ہوا میں اڑ گیا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بیان آئین و جمہوریت کے وفاداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت کا ڈھنڈورا پیٹنے اور فوج پر الزامات لگانے والی مریم نواز فوج سے مذکرات کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے تحریک انصاف کو دیئے گئے مینڈیٹ کے احترام کی بجائے ان جعلی اور خود ساختہ وارثوں نے کھلے عام عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے، موروثیت اور خاندانی اجارہ داری کو دستیاب مہلت اب اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2020ءچل رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی دور اندیش اور بابصیرت قیادت میں پاکستان آگے بڑھنے کے ساتھ عالمی افق پر طلوع بھی ہورہا ہے ۔ مگرنوازشریف اور مریم نواز ابھی تک 90 کی دہائی میں اٹکے ہوئے ہیں۔