اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے اکتیسویں اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ سیشن سے خطاب کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے علی زیدی نے شرکاءکو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی عالمی سطح پر سمندری تجارت کے حوالے سے جغرافیائی اہمیت اجاگر کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی، وسطی، جنوب …
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے اکتیسویں اسمبلی اجلاس میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے اکتیسویں اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ سیشن سے خطاب کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے علی زیدی نے شرکاءکو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی عالمی سطح پر سمندری تجارت کے حوالے سے جغرافیائی اہمیت اجاگر کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی، وسطی، جنوب وسطی ایشیاءکے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔پاکستان سسٹین ایبل ڈولپمنٹ گولز اور آئی ایم او کی شقوں کی پابندی کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، علی زیدی نے پاکستان کی سمندری آلودگی کم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی بہتر کرنے کی کوششوں سے شرکاءکو آگاہی دی علی زیدی نے پاکستان میں موجودہ بلیو اکانومی کی صلاحیت اورلوگوں کے اس سے جڑے روزگار اور کاروباری فوائد سے بھی آگاہ کیاعلاوہ ازیں علی زیدی نے شرکاءکو وزارت کے سی فیئرز اور شپنگ انڈسٹری کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔علی زیدی نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری میں کردار ادا کرے گا اور اگلے سال ہونے والے آئی ایم اوالیکشن میں حصہ بھی لے گا۔شرکاءنے علی زیدی کے قرآن سے دئے گئے حوالوں اور منسٹری کے ویژن کی پذیرائی کی۔پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد کر رہے ہیںان کے علاوہ ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ شکیل منگریجو، کپتان قاسم سعید چیف ناٹیکل سروئیر، محمد شفیق سمندری امور ایکسپرٹ، ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب، ڈیفنس اور نیول ایڈوائیزر کموڈور جمال عالم اور فرسٹ سیکریٹری پولیٹیکل محمد انیل وفد کا حصہ ہیں۔








