وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل ووڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف جب ملک میں تھے تو ڈاکٹرز ان کی پلیٹ لیٹس کی رپورٹس ہر لمحہ میڈیا کو بتا رہے تھے اور اب بیرون ملک ان کی ایسی رپورٹس سے آگاہ نہیں کیا جارہا ۔ منگل کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کے نواز …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف جب ملک میں تھے تو ڈاکٹرز ان کی پلیٹ لیٹس کی رپورٹس ہر لمحہ میڈیا کو بتا رہے تھے اور اب بیرون ملک ان کی ایسی رپورٹس سے آگاہ نہیں کیا جارہا ۔ منگل کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کے نواز شریف کو عدالت کی طرف سے دی گئی مہلت کے چھ ہفتے مکمل ہونے میں10 دن باقی رھ گئے ہیںاس وقت مریم نواز کی جانب سے والد کی عیادت کے لئے ملک سے باہر جانے کی درخواست دینا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ نواز شریف کو 10 دن میں ملک واپس آنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو عوام کے احتساب سے کوئی بچا نہیں سکے گا۔

مزید خبریں