اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر شیکسن چن نے ملاقات کی۔ اے ڈی بی کے نائب صدر نے انہیں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے گورنر کے طور پر خدمات سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شفافیت، اچھا نظم و نسق اور عوام پر مبنی …
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شیکسن چن کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد اظہر سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر شیکسن چن نے ملاقات کی۔ اے ڈی بی کے نائب صدر نے انہیں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے گورنر کے طور پر خدمات سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شفافیت، اچھا نظم و نسق اور عوام پر مبنی ترقی کے واضح وژن پر پاکستان کی موجودہ قیادت کی تعریف کی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے یقین دلایا کہ اے ڈی بی پاکستان سے تعاون کرے گا اور حکومت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ بینک ترجیحی منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے شراکت داری میں توسیع کا عزم رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے ان کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی معاشی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کی تعریف کی۔








