اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جمعرات کو یہاں ملاقا ت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ گلگت بلتستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امورکشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کےلئے …
وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقا ت میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جمعرات کو یہاں ملاقا ت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ گلگت بلتستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر امورکشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی جانب سے 2015ءمیں گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر تکمیل کا سفر تیزی سے جاری ہے اور اس ضمن میں بیشتر وعدے پورے کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ سکردو بھی محمد نواز شریف کے انہی وعدوں اور وژن کی تکمیل کی ایک کڑی تھی جس میں گلگت سکردو روڈ اور بلتستان یونیورسٹی جیسے عظیم منصوبوں کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ پی ایس ڈی پی اور سی پیک کے منصوبوں کی بدولت گلگت بلستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔








