اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات اور ماورائے عدالت نہتے اور مظلوم کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنے کے واقعات کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کی بدولت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے حق خودارادیت …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات اور ماورائے عدالت نہتے اور مظلوم کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنے کے واقعات کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کی بدولت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے حق خودارادیت کے مطالبے سے کسی صورت بھی دستبرار نہیں کر سکتا، جس انداز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھار ت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا ہے اس سے اس امر کی کھلی وضاحت ہو گئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کسی صورت بھی بھارت کے ساتھ نہیںرہنا چاہتے ۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت کے یوم آزادی کے دن پوری مقبوضہ وادی کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا او رانٹرنیٹ اور ٹیلی فون سمیت تمام ذرائع مواصلات بند کر دیے گئے اس کے باوجودہزاروں کشمیری نوجوانوں ،مرداور عورتوں نے مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوںمیں قابض بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کاروائیوں کا یہ عالم ہے کہ اس نے خوف کی وجہ سے کشمیری خواتین کو بھی قید کر رکھا ہے ، دختران ملت کشمیر کی چیر پرسن آسیہ اندرابی کو پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کی آڑمیں قید میں ہیں جس میں بار بارغیر قانونی توسیع کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔








