وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا بیان

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ قومی ایشو ز کو سڑکوں اور چوراہوں پر طے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کے فورم پر طے کئے جائیں، انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے اسمبلی آنے کے اعلان کو خوش آئندہ قرار …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ قومی ایشو ز کو سڑکوں اور چوراہوں پر طے کرنے کی بجائے پارلیمنٹ کے فورم پر طے کئے جائیں، انہوں نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے اسمبلی آنے کے اعلان کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ جہاں تک اس امر کا تعلق ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم محمدنواز شریف کو سبق سکھانے آ رہے ہیں تو اس کا فیصلہ آنے والا وقت اور عوام کریں گے۔ بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سے قبل گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کے نام نہاد الزامات اور لب کشائی کا سبق وہاں کے عوام ان کو بخوبی سکھا چکے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ وہ شخص ترقی کرتا ہے جو اپنے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بلاول بھٹواور اس کے سیاسی اساتذہ نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ضمنی انتخابات میں عبرت ناک شکست سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام سیاسی طورپر انتہائی باشعور ہو چکے ہیں اور وہ محض شہیدوں اور اسلاف کے خون کی سیاست کرنے والوں کی بجائے کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

Leave a Reply