وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔5 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اپنے بنیادی حق خودارادیت کے لیے کی جانے والی بہادرانہ جدوجہد کی مسلسل اور پختہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے جموں وکشمیر کے عوام …

اسلام آباد ۔5 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اپنے بنیادی حق خودارادیت کے لیے کی جانے والی بہادرانہ جدوجہد کی مسلسل اور پختہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے جموں وکشمیر کے عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کا وعدہ سات دہائیو ں قبل کیا تھا جبکہ بھارت اُن کا یہ بنیادی حق دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو نافذ کرنے سے مسلسل انکاری ہے