وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کرسمس پیس ٹرین پورے پاکستان میں امن، محبت اور بھائی چارہ کا پیغام لے کر جائے گی، کرسمس کے موقع پر کراچی سے پشاور تک سب کو اس ٹرین کے ذریعہ محبت کا پیغام دیں گے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو کرسمس پیس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے انتظامات …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کرسمس پیس ٹرین پورے پاکستان میں امن، محبت اور بھائی چارہ کا پیغام لے کر جائے گی، کرسمس کے موقع پر کراچی سے پشاور تک سب کو اس ٹرین کے ذریعہ محبت کا پیغام دیں گے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو کرسمس پیس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مارگلہ ریلوے سٹیشن کے دورہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ایم ڈی کیرج فیکٹری ریلوے محمد یوسف سمیت ڈی جی وزارت انسانی حقوق محمد ارشد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔ وزارت انسانی حقوق اور وزارت ریلوے کے افسران نے کامران مائیکل کو کرسمس پیس ٹرین کی تیاریوں بارے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ امن ٹرین کی تیاری میں وسائل کمی کو آڑے نہ آنے دیا جائے اور کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

Leave a Reply