اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت نے اتنے کم وقت میں اتنے اہم و موثر فیصلے نہیں کیے جتنے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت نے اتنے کم وقت میں اتنے اہم و موثر فیصلے نہیں کیے جتنے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو قانونی مدد اور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور خواجہ سراﺅں کے حوالے سے قانون پر عملدرآمد بھی کروائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے حوالے سے بھی قانون موجود ہے لیکن ہمارے پاس ان قوانین پر عملدرآمد کروانے کا مسئلہ ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی وزارت کی ہیلپ لائن پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے اس لیے لاپتہ افراد کے معاملے پر تمام فریقین کو اکٹھا کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لاپتہ بچوں کے حوالے سے بھی مہم چلائیں گے۔








