وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار سوشل جسٹس پیٹر جیکب کی سربراہی میں وفد ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار سوشل جسٹس پیٹر جیکب کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ ریسرچ (آئی ڈی آر اے سی) کے ڈائریکٹر امجد نذیر، بائٹس فار آل کی رابطہ کار فاطمہ عاطف اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار سوشل جسٹس پیٹر جیکب کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ ریسرچ (آئی ڈی آر اے سی) کے ڈائریکٹر امجد نذیر، بائٹس فار آل کی رابطہ کار فاطمہ عاطف اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیر کو اقلیتوں کے حقوق سے متعلق امور اور ان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اس کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بنیادی حقوق کے تحفظ بالخصوص اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے وفد کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناءپروگریسو یوتھ سوسائٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جبیر خان کی سربراہی میں ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرپرسن ہما جمیل بابر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو ادارے کی جانب سے نوجوانوں کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو درپیش مسائل، تعلیم اور روزگار کے مختلف مواقع سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔